شہری احتیاط کریں ، اغواء کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں

20 Jun, 2023 | 06:46 PM

عابد چودھری : لاہور میں اغواء کی واراداتیں بھی بڑھنےلگیں۔ رواں سال کے دوران شہر میں اغواء کی 1314وارداتیں ہوئیں۔ 
 پولیس ذرائع کے مطابق صدر ڈویژن میں اغوا کی سب سے زیادہ 336 اور کینٹ ڈویژن میں 272 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماڈل ٹائون ڈویژن 246وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں اغوا کی 236 وارداتیں ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن میں اغوا کی 123اور سول لائن ڈویژن میں 101وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پولیس صرف مقدمات درج کرنےکی حد تک متحرک رہی۔ ستر فیصد سے زائد وارداتیں ٹریس نہیں ہوسکی ہیں۔

مزیدخبریں