ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر مملکت خارجہ و دولت مشترکہ اینڈریو میچل سے ورچوئل ملاقات کی۔
ملاقات میں برطانوی وزیر مملکت نے کشتی واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر مملکت کو آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملکی معاشی بحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
برطانوی وزیر مملکت نے پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔