ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19اور 20جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو گئی۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19جون شب 12بجے سے ختم ہوگئی۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گئے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوئی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔
وزیراعظم نے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔