ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا نوجوانوں کی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار

Prime Mnister Shahbaz Sharif tweets about Youths National Innovation Award, City42
کیپشن: Twitter Screen Capture
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرائم منسٹرز نیشنل انوویشن ایوارڈ  پروگرام کے تحت 20,000 درخواست دہندگان میں سے 100 ذہین نوجوانوں کو  منتخب کر کے انہیں ان کے منصوبوں  پر عمل درآمد کرنے کے لئے 16 کروڑ روپے کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت بعض ذہین نوجوانوں کو  20 لاکھ روپے تک گرانٹ دی گئی۔ ہر نوجوان کے لئے فراہم کی گئی گرانٹ کا دارومدار ان کے پیش کردہ خیالات اورر منصوبوں کی غیر معمولی نوعیت پر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ پرائم منسٹرز نیشنل انوویشن ایوارڈ ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی خیالات پیش کرنے کی ان صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ جنہیں مؤثر منصوبوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 20,000 درخواست دہندگان میں سے 100 ذہین نوجوانوں کو  160 ملین روپے کی نقد گرانٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ گرانٹ خیالات کی غیر معمولی نوعیت کے لحاظ سے 2 ملین روپے تک ہو سکتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-20/news-1687265815-4567.gif

API Response:

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں طویل عرصے سے اس بات پر قائل ہوں کہ پاکستان کو معاشی تنگی سے نکلنے کے لیے، ایسے پروگراموں کو فروغ دینا بہت ضروری ہے جن کا مقصد ان شعبوں میں کاروباری طرف فکر و عمل اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے جو ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ مجھے اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی قابلیت اور قابلیت پر  پختہ یقین ہے کہ وہ تمام رکاوٹوں کو توڑ کر ملک کے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔میرے لئے اپنے شاندار نوجوانوں سے ملنا ہمیشہ ہی ولولہ انگیز ہوتا ہے۔