بلدیات کا 15 ارب روپے کا بجٹ، لاہور کےلئےدرجنوں ترقیاتی اسکیمیں

20 Jun, 2023 | 05:26 PM

 دُر نایاب: جولائی سے اکتوبر 2023 کے چار ماہ کیلئے محکمہ بلدیات کے لئے پندرہ ارب سے زائد مالیت کا ڈویلپمنٹ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بجٹ میں لاہور کے دیہی علاقے , شہری یونین کونسلوں اور  والڈ سٹی کی درجنوں ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں اور لاہور کے لئےسالڈ ویسٹ مینیجمنٹ ، ماڈل قبرستان سمیت سیوریج کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
محکمہ بلدیات کیلئے 6ارب 61کروڑ سے زائد وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
فارن ایڈ پراجیکٹس کے تحت سکیموں کا تخمینہ9 ارب رکھا گیا ہے۔
یونین کونسل 8،9،10 پی سی سی ورک کیلئے 12لاکھ 50ہزار مختص کئے گئے ہیں۔
یو سی 201،206،207،208،209،210،211 کیلئے 2کروڑ مختص ہیں۔
یوسی 75 سے 90 اور 107 ، 218 کے پی سی سی ورکس کیلئے3کروڑ 23لاکھ مختص ہوئے ہیں۔
سمن آباد ، گلشن راوی ، سبزہ زار ، بابو صابو سے ملحقہ آبادیوں کیلئے 2کروڑ 55لاکھ مختص کئے گئے۔
لوکل گورنمنٹ کے تحت ویسٹ مینجمنٹ سیگریگیشن ڈسپوزل پراجیکٹ کیلئے2کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
لاہور کے ماڈل قبرستان پراجیکٹ کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کردئیے گئے۔
شہر خاموشاں رائیونڈ روڈ کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ مختص ہیں۔
شہر خاموشاں صوئے آصل کے لئے ایک کروڑ سترہ لاکھ  روپے، شہر خاموشاں کاہنہ نو کے لئے دو کروڑ بیس لاکھ  روپے، شہر خاموشاں آہلو کے لئے دو کروڑ چالیس لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ ماسٹر پلان لینڈ یوز اینڈ زوننگ کیلئے 2 کروڑ 25لاکھ، آئی ٹی بیس سروے کیلئے 2 کروڑ ، میٹریل ٹیسٹنگ لیب کیلئے10کروڑ مختص
ستارہ کالونی ، اتحاد کالونی ، بہادر آباد سیوریج ڈرینج سسٹم کیلئے4 کروڑ 90لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔
یو سی 228،232،240 اور 234تا238 کیلئے 2کروڑ نوے لاکھ مختص ہوئے ہیں۔
فارن فنڈڈ پراجیکٹس ہیریٹیج ری جنریشن لاہور فورٹ پراجیکٹ کیلئے 1کروڑ ساٹھ لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی کے لئے چھ ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹی پروگرام کیلئے 2ارب 54کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت سات اہم پراجیکٹس کیلئے خطیر رقم مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ میں لاہور فورٹ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔
پرانی کوتوالی سنہری مسجد کیلئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص ہیں۔
مسجد وزیر خان پراجیکٹ کے لئے ڈیڑھ کروڑ مختص کردیا گیا۔
مریم زمانی مسجد کیلئے سات کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کئے گئے۔
دلکشن لاہور پراجیکٹ کیئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
بجٹ میں تاریخی بلڈنگز کی بحالی کے لئے تین کروڑ روپے مختص ہیں۔
مسجد وزیر خان سے کوشہ شاہ حسین تک بحالی کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ان تمام منصوبوں کو آئندہ چار ماہ میں طے شدہ پلان کے مطابق مکمل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں