ضمانتیں مسترد،شاہ محمودقریشی، اسدعمر اور اسد قیصرعدالت سےفرار، ویڈیو سامنےآ گئی

20 Jun, 2023 | 04:45 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھانہ ترنول کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہونےکی  ویڈیو سامنے آ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے  تینوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج کی،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، اسد قیصر کی 9 مئی واقعات سے متعلقہ 10 مئی کو درج تھانہ ترنول کے مقدمہ میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے ضمانتیں خارج کر دیں تو  اسد عمر ، شاہ محمود قریشی سیشن کورٹ سے بغیر گرفتاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ  مقامی رہنماکو گرفتار کرلیا گیا، ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے۔ اسد قیصر بھی اسلام آباد سیشن عدالت میں موجود تھے  لیکن فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی عدالت سے واپس چلے گئے تھے۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی سب سے آگے ہیں اور اسد عمر سب سے پیچھے ہیں اور ایک وکیل ان کے درمیان ہے۔ ان تینوں کے ساتھ موجود ایک شخص مسلسل ہاتھ کے اشارے سے انہیں غالباً فرار ہونے کے محفوظ راستہ کی نشاندہی کر رہا ہے۔

مزیدخبریں