ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے کیسز کی پیروی،امجد پرویز نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات

Amjad Parvaiz appointed Special Prosecutor of NAB, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی پیروی کیلئے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کر دی گئی۔

 امجد پرویز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے مقدمات کیلئے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیئے گئے،امجد پرویز کو خصوصی طور پر چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کیلئے تعینات کیا گیاہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق امجد پرویز چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرینگے،چیئرمین نیب نے امجد پرویز کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

 امجد پرویز مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کے وکیل بھی رہ چکے ہیں،امجد پرویز توشہ خانہ فوجداری کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل بھی رہے ہیں۔