سانحہ 9 مئی ، 158 شر پسندوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

20 Jun, 2023 | 02:50 PM

جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤگھیراؤکے معاملے پر158شرپسندکارکنان کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کرتے ہوئے ،ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی ،100سےزائدملزمان کےوکلاءاپنے دلائل مکمل کرچکے

 ،عدالت نےدیگر ملزمان کےوکلاءسےدلائل طلب کر رکھےہیں،  عدالت کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پرایک ساتھ فیصلہ سنایاجائےگا،ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈکینٹ میں مقدمہ درج ہے۔

  عدالت کا کہنا ہے کہ کیس میں تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ کل سنایا جائیگا ،جن ملزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل نہیں کئےان ہے پاس کل 12بجے تک وقت ہے ،خواتین اور مرد تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر کل 2بجے فیصلہ سنایا جائیگا ۔

مزیدخبریں