ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بجٹ میں خواتین کی پناہگاہوں،خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئے فنڈز مختص

Punjab Budget for women's shelters ,City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:  پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے بجٹ میں خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئےاحسن اقدامات کرنے کیلئے فنڈز مختص کر دیئے۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے 4 ماہ کے بجٹ میں مختلف سرکاری سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے جن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی صوبائی سکیموں کیلئے ایک ارب 50 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے، خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کیلئے لاہور میں سینٹر  بنانے کیلئے 2 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے اور خواتین پر انسداد تشدد سینٹر بنانے کیلئے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے 8 مختلف مقامات پر نئی پناہ گاہیں بنانے کیلئے 3 کروڑ 71 لاکھ مختص کرنے، سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ دارالسکون کیلئے ایک کڑور 50 لاکھ مختص کرنے اور ذہنی معذور بچوں کے سینٹر چمن کی بہتری کیلئے 40 لاکھ  90 ہزار روپے مختص کی تجاویز پیش کی گئیں۔