ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سب پربازی لےگیا، بجٹ میں تعلیم کیلئے بڑی رقم مختص کر دی

Punjab Education Budget, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ پنجاب  بجٹ کے حوالے سے  سب پر بازی لے گیا،  تعلیم کیلئے بڑی رقم مختص کردی ۔

 تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز  بجٹ پیش کرتے ہوئے ،تعلیم کیلئے 195 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 5ارب روپے تفویض کیے گئےہیں، جو کہ 19 مختلف منصوبہ جات پر خرچ ہوں گے، سپیشل ایجوکیشن سنٹرواہگہ ٹاؤن کی تعمیرومرمت کیلئےساڑھے12کروڑ مختص کیے گئے ہیں ،سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوفعال بنانےکیلئے10کروڑ،خصوصی بچوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے19کروڑروپےرکھےگئے،سپیشل ایجوکیشن میں کورٹ کیسزکیلئے10کروڑروپےمختص۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی بات کی جائے تو اس کیلئے 22ارب روپےکابجٹ مختص کیا گیا ہے،مذکورہ بجٹ 33 منصوبوں پر خرچ کیاجائےگا،پہلےسےجاری30منصوبہ جات پراور3نئےمنصوبوں پرفنڈزخرچ ہونگے

لاہورمیں سکول ایجوکیشن کاسٹرٹیجک یونٹ بنانےکیلئے10کروڑ مختص،50کروڑ روپےشیلٹر لیس سکولوں پر خرچ ہوں گے،تعلیم گھر ای لرننگ پروگرام پر 39 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہورکی اپگریڈیشن کیلئےساڑھے16کروڑ مختص کیے گئے ہیں ، سٹیم مقابلوں کیلئے ساڑھے 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،سکولوں میں مسنگ فیسلٹیزکوپوراکرنےکیلئے65کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں،پنجاب میں 5نئےسکول اور سکول کھاناپروگرام کیلئے 5،5کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

 آفٹرنون سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 95 کروڑ روپے مختص ،خطرناک بلڈنگ کی تعمیرومرمت کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ،دانش سکولوں کیلئے 25 کروڑ،پیف کیلئے 27 کروڑ اورپیمہ کیلئے 55 کروڑ  روپے مختص کیے گئے ہیں ۔