وزیر اعظم نے وفاقی وزراء اورپارلیمنٹیرینز کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا

20 Jun, 2023 | 01:52 PM

عثمان خان: بجٹ اجلاس کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء اور ممبرانِ پارلیمنٹ کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ اجلاس کے پیش نظر وفاقی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کو 25 جون سے قبل حج پر جانے سے روک دیا ، وزیراعظم ہاؤس نے ہدایت جاری کی ہے کہ 25 جون تک کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ پاکستان سے باہر نہیں جائے گا، حج پر جانے والے ممبران 25 جون کو روانہ ہوں گے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بجٹ کی منظوری تک تمام ممبران پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں