عیدالاضحی پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی

20 Jun, 2023 | 12:55 PM

نمرہ منظور: حکومت نےعید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔عیدالاضحی پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ 
ہفتے میں 5 ورکنگ ڈیز والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتہ یکم جولائی اور اتوار دو جولائی کو معمولی کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں کی اس طرح پانچ ورکنگ ڈیز والے دفاتر میں ملازمین کو مسلسل چار چھٹیاں اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا موقع مل جائے گا۔فائل فوٹو

جن دفاتر میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی ہے وہاں ملازمین کو جمعرات 29 جون اور جمعہ 30 جون کے بعد ہفتہ کے روز کام پر واپس نہیں آنا پڑے گا۔ ان کے لئے حکومت نے یکم جولائی کی چھٹی منظور کر دی ہے۔اس طرح ایک ہفتہ وار چھٹی والے تمام ملازمین بھی پانچ ورکنگ ڈیز والےاداروں کے کارکنوں کی طرح مسلسل چار چھٹیاں اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ گزار سکیں گے۔

واضح رہے کہ کل پیر کے روز کسی من چلے نے سوشل میڈیا میں عید الاضحیٰ کی  پانچ چھٹیاں 27 جون سے شرووع ہونے کا جعلی سرکاری نوٹیفیکیشن بنا کر پھیلا دیا تھا۔ بعد میں حکومت کو اس جعلی نوٹیفیکیشن کی تردید کرنا پڑی اورر بتانا پڑا  کہ عید  کی چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے،سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفیکشن جعلی ہے۔ 

مزیدخبریں