ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی بڑھتے ہی ہسپتالوں میں ڈائریا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

Dyhria prevalence in Lahore increased, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان:  گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ  ہو گیا۔ جناح ہسپتال میں شدید گرمی میں ابتک جناح ہسپتال میں ڈائریا کے 49 مریض آئے ۔

جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں ماحول میں جراثیموں کا پھیلاو بڑھ جاتا ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی سختی سے پابندی نہ کرنے سے جراثیم انسانوں کو لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈائریا  کا باعث بننے والے کئی جراثیم تقریباً جگہ موجود ہیں۔ گندگی اور مکھیوں کی موجودگی میں ان کا انسانوں تک پھیلاو آسان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے شہریوں سکو مشورہ دیا کہ خود کو  ڈائریا اور ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لیے بازاری مشروبات سے پرہیز کریں اور غیر ضروری طور پر دوپہر کے وقت باہر نہ نکلیں۔ ڈاکٹر امجد محمود نے شہریوں کو ڈائریا سے بچاو کے لئے دوسری تدابیر بھی بتائیں۔