مانیٹرنگ ڈیسک: برطانیہ نے شام کے وزیرِ دفاع علی محمود عباس اور چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم کے اثاثے منجمد کردیے اور سفری پابندی عائد کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وزیرِ دفاع علی محمود عباس اور شامی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم پر الزام ہے کہ انھوں نے حکومتی مخالفین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
برطانیہ کی ’’فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس‘‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع علی محمود عباس نے منظم طریقے سے مخالفین کے خلاف عصمت دری اور جنسی یا صنفی بنیاد پر تشدد کی دیگر اقسام کا استعمال کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم بھی عصمت دری اور تشدد کی دیگر اقسام کے ذریعے مخالفین پر دباؤ ڈالنے میں ملوث تھے۔