پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے رات گئے اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی سی بی کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، نجم سیٹھی کی دستبردار ہونے کے بعد چودھری ذکاء اشرف کے نئے چئیرمین بننے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں
نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور موجودہ صورتحال میں ایسا عدم استحکام پی سی بی کیلئے اچھا نہیں، ان حالات میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے امیدوار نہیں ہوں ،نجم سیٹھی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 21 جون کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہورہی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کی جانب سے نئے پی سی بی سربراہ کے لیے باقاعدہ دوافراد کی نامزدگی کا خط جاری کیا جانا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنز خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے نامزد دو افراد میں سے کسی ایک کو نئے سربراہ کے طورپر چنیں گے۔