شہباز شریف کی سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش   

20 Jun, 2022 | 10:11 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کرے گی، پاکستان سعودی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے۔ اس لیے ان کا دورہ سعودی عرب بہت مفید رہا تھا اور سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان کا ساتھ دیا،سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگی پر تیل دیکر پاکستان کی مدد کی اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب بھی پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھائے، حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کی ہرممکن مدد کرے گی۔ 

مزیدخبریں