(عمران یونس)نئے کالجز بنانے کا پہلا منصوبہ نامکمل، پرانے منصوبے مکمل کیے بغیر ہی کالجزبنانے کے مزید نئے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے کالجز بنانے کا اعلان کیا ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گزشتہ مالی سال میں نئے کالجز بنانے کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے مالی سال میں بھی 13نئے کالجز بنانے کا اعلان کیا ہے،جبکہ گزشتہ سال صوبے میں 80 کالجز بنانے کا اعلان کیا گیاتھا،80 میں سے 30 کالجز زمین نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بن سکے،منصوبوں کے لیے فنڈز بھی رکھے گئے تھے۔