ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،اب صرف چالان پر جان نہیں چھوٹے گی، نیاسسٹم نافذالعمل

Motorway,traffic, violation,license,cancle
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی)موٹروے پولیس کا  پوائنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2سال میں 20 پوائنٹس کراس کرنے پرلائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے خالد محمود کا کہنا ہے کہ موٹروے پر ڈرائیونگ لائسنس پر ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم کو نافذالعمل کر رہے ہیں۔

موٹروے پولیس نے پورے پاکستان سے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کر لیاہے،موٹروے پولیس اب ہر چالان پر ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کاٹے گی،دو سال میں پوائنٹس 20سے تجاوز کی صورت میں لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

سابقہ تمام چالانوں کا ریکارڈ اب شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیا جا سکے گا۔موٹروے پولیس نے تمام لائسنسز کا ڈیٹا بیس سسٹم تیار کر لیاہے اور پوائنٹس سسٹم پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئےٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب کیلئے نہایت ضروری ہے۔