اسلحہ رکھنے والے شہری ہوجائیں خبردار، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

20 Jun, 2022 | 05:47 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:حکومت کا لاہور میں انتخابات تک تمام اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ،اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والے تمام اجازت نامے بھی 17 جولائی تک معطل رکھے جائیں گئے. 

تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس نےاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا،ڈی آئی جی سہیل چوہدری کا کہناتھا کہ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی،انتخابات میں تمام امیدواروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہوں گی،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرمن و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 168 لاہور سے ملک اسد علی کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

مزیدخبریں