(شہزاد خان ابدالی)آج رات 9 بجے دوکانیں بند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کمرکس لی پولیس ،لیبر ڈیپارٹمنٹ دیگر محکمے معاونت کریں گے۔
انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ ،انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ گروپ نے مخالفت کردی، کہتے ہیں ن لیگی حمایت یافتہ تاجروں کو بٹھا کر یکطرفہ فیصلہ کرلیا ،قبول نہیں ہے ۔
پنجاب حکومت کی ہدایات پر آج سے ضلعی انتظامیہ مارکیٹیں اور بازاروں کو رات نو بجے بند کروائے گی، حکومت کی ہدایات پر پولیس ،ایم سی ایل اور محکمہ لیبر ضلعی انتظامیہ معاونت کریں گے ۔
انجمن تاجران قائد اعظم گروپ اور انجمن تاجران مجاہد مقصود گروپ نے رات نو بجے دوکانیں بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ۔صدر انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ ناصر انصاری نے کہا کہ ہفتہ کے روز ن لیگی تاجروں کو بٹھا کر یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، ناصر انصاری نے کہا کہ ایسے فیصلے نہیں مانتے جن میں غیر جانبدار تاجروں کو مشاورتی عمل سے باہر رکھا گیا ہو ۔
ناصر انصاری نے مزید کہا کہ حکومت زبردستی کرنے سے باز رہے ،تمام تنظیموں کو آن بورڈ لے۔