لاہور:مہنگائی سے ستائے عوام خوشیوں کو ترسنے لگے۔بجلی،پیٹرول کے بعد سوداسلف کیلئے استعمال ہونے والے شاپروں کی قیمت کو بھی بڑھادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاپروں کی70 روپے فی کلوگرام قیمت بڑھا دی گئی۔شاپر کی قیمت 380 روپے سے بڑھ کر 450 روپے فی کلوگرام ہوگی
شاپر مہنگے ہونے سے دوکاندار پریشان ہوگے ۔
کریانہ فروش کا کہنا ہے کہ سودا سلف ڈال کر شاپر گاہک کو فری دینا پڑتے ہیں،جس کی وجہ سےاس کا بوجھ ہم پر ہی پڑے گا۔