ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی

Emmanuel Macron
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون اور ان کے اتحادیوں نے اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد 5 پولنگ فرمز کی پروجیکشن میں پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 پولنگ فرمز کی پروجیکشن میں صدرمیکرون کے اتحاد کو 200 سے 260 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔سروے کے مطابق  پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 289 سیٹیں درکار ہیں تاہم اب  اکثریت کے لیے صدرمیکرون کو نئےاتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ یقیناً صورتحال مایوس کن ہے، الیکشن کے نتائج ہماری توقعات سے نیچے ہیں۔فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کے لیے خطرناک ہیں تاہم  حکمران جماعت فوری طور پر نئے اتحادیوں کو تلاش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے آج سے کام شروع کریں گے۔واضح رہے کہ صدرمیکرون اپریل میں دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔