لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس؛پی ٹی آئی رہنماوں سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

20 Jun, 2022 | 09:39 AM

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس ،مقدمات میں نامزر پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سیشن جج کامران بشارت مفتی درخواستوں پر سماعت کی۔شیخ رشید، شہریار آفریدی، قاسم خان سوری، مراد سعید، علی محمد خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیاگیا۔

وکیل شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں، جس پر جج نے ریمارکس میں کہا تھانہ ترنول، گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمہ میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا۔
جج نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہوں آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔جج نےوکیل سے استفسارکرتے ہوئےکہاابھی عدالت میں کون کون سے ملزمان پیش ہوئے ہیں؟جس پر وکیل نے کہاقاسم خان سوری اور شہریار آفریدی عدالت میں موجود ہیں،جج نے ملزمان کو ہدایت  کی کہ آپ کی حاضری لگ گئی ہے آپ جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں