ملک اشرف :آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی پر عدالتی حکم نظر انداز کرنے کا الزام ،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس راو سردار علی خان کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے محمد عمر رفیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کی مدد سے اس کے خلاف فرااد کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، جس پراپرٹی سے متعلق بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں ، مقدمہ میں چالان کردیاگیا،متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے لئے درخواست دی ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر پولیس افسران کو درخواستیں دیں ۔شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔
عدالت نے درخواست دادرسی اور قانون کے مطابق فیصلے کے لئے آئی جی پنجاب کو بجھوا دی.عدالت نے آئی جی کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ،عدالت کے 27 مئی 2022 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی. درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر آئی جی راو سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے.