جشن آزادی پر کون سا نیا یادگاری نوٹ جاری کیا جائےگا؟اعلان کردیا گیا

20 Jun, 2022 | 08:37 AM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں، 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔

کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ یکم جولائی 2023 کو بھی جاری ہوگا۔اس قبل حکومت نے پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

 
 


 

مزیدخبریں