آندھی چلنے سے حادثہ پیش؛جانی نقصان؛ ریسکیو ٹیم روانہ

20 Jun, 2021 | 11:46 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)شہر میں آندھی چلنے سےمختلف حادثات ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گوپی رائے گاؤں میں مکان کی دیوار گرنے کا معاملہ ،حادثے کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہراور گردونواح میں اندھی چلنے کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا،ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گوپی رائے گاؤں میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ملبے تلے سے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو نکالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی 30 سالہ طارق مسیح کے نام سے شناخت ہوئی،زخمیوں میں 48 سالہ خالد، اسکی اہلیہ 35 سالہ ثمینہ اور بیٹا 14 سالہ آکاش شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا مزیدکہناتھا کہ ثمینہ بی بی کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ زخمی خالد اور آکاش طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں