سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

20 Jun, 2021 | 06:42 PM

Arslan Sheikh

رضوان نقوی:کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس، بجٹ 2021-2022 متفقہ طور پر منظور، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، چاروں صوبوں سے کونسل ممبران اور عہدیداران شریک ہوئے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایازاورپاک فوج کے نمائندگان کی شرکت۔ آئرلینڈ، انگلینڈ، سعودی عرب اور نیپال میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل باڈی اجلاس میں پنجاب سے پروفیسر محمد شعیب شفیع، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر محمد طیب، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر اصغر بٹ، پروفیسر غلام مجتبیٰ، پروفیسر ابرار اشرف علی،سندھ سےپروفیسر خالد اشرفی، پروفیسر محمدمسرور، پروفیسر امبرین افضال، پروفیسر شاہد پرویز، پروفیسر عباس میمن، خیبر پختونخوا سے پروفیسر وقار عالم جان، پروفیسر جہانگیر خان جبکہ بلوچستان سے پروفیسر عائشہ صدیقہ شریک ہوئیں۔

افواج پاکستان سے میجر جنرل مظہر اسحاق، میجر جنرل شہلابقائی اور میجر جنرل پروفیسر فرخ سعید سمیت فیلوز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اندرون و بیرون ملک سے آن لائن چودہ مختلف ریجنل سینٹرز سےفیلوز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ لاہور سے پرائیویٹ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ نائب صدر پروفیسر خالد اشرفی نے کہا کہ نئے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیاں ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ جاری رہیں گی، مستقبل میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سینٹرز میں سی پی ایس امتحانات لئے جائیں گے۔ پروفیسر راشد لطیف نے کالج کونسل اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔کالج کے سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع نے کالج کی کارکردگی پر تفصیلی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں