عمر اسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ایف آئی طلبی کا معاملہ، میاں شہبازشریف نے وکلا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ 22 جون کو ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوں گے، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کارکنان کو اظہار یکجہتی کے لئے دس بجے ایف آئی اے کےدفتر ریگل چوک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کو ایف آئی نے بائیس جون کو طلب کیا ہے اور اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف نے وکلا اعظم نذیر تارڑ،امجد پرویز ایڈوکیٹ سمیت دیگر سے مشاورت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف بائیس جون کو ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوں گے اور اس سلسلے میں شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز اور سابق بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بائیس جون کو صبح دس بجے ایف آئی اے کے دفتر کےباہر پہنچ کر پرامن پارٹی صدر سے اظہار یکجہتی کریں۔
اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا
20 Jun, 2021 | 05:41 PM