(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان کبریٰ خان نے متعدد ڈرامے کئے جن کو کافی پذیرائی ملی،سوشل میڈیا پر ان کی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ اداکار گوہر رشید بھی ہیں، تصویر سامنے آنے پرمداحوں نے ان کوشادی کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان کبری خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں،گزشتہ دنوں اداکار گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کبریٰ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ایک معنی خیز نوٹ بھی لکھا۔
وائرل تصویر میں اداکار گوہر رشید نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ اب تم میرے لیے اپنی اہمیت جانتی ہو، گوہر رشید نے کبریٰ کے لئےنیک خواہشات اور تمناؤں کا بھی ذکر کیا۔
اس تصویرکے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف خیالات کااظہار کیاگیا جبکہ کچھ نے تصویر کے کیپشن کو پڑھتے ہوئے ان کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا،ان تصویر کو اب تک 31ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹس کاسلسلہ بھی جاری ہے،ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ شادی کرلو بھائی،جیا نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلا نمبر آپ دونوں کا ہے تو ایک صارف کا کہنا تھا کہ انھیں اسی پوسٹ کا انتظار تھا۔
عالیہ نامی صارف نے دونوں اداکاروں کو بہترین کپل قرار دیا جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہو۔