ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرگوشت کی سرکاری قیمت سامنے آگئی؛ فی کلو کتنے کاہوگیا؟

برائلرگوشت کی سرکاری قیمت سامنے آگئی؛ فی کلو کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: Chicken prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تھم نہ سکا، معمولی کمی سے تنگ شہری بڑے ریلیف کے انتظار میں خوار ہونے لگے، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت گزشتہ روز کی قیمت 277 روپے فی کلو مقرر،جبکہ فارمی انڈے 149 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار رہی، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کا گوشت 277 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا، زندہ برائلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 183 روپے جبکہ پرچون ریٹ 191 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں چار روپے فی درجن کمی کی گئی، کمی کے بعد فارمی انڈے 149 روپے فی کلو ریٹ مقرر  اور فارمی انڈوں کی پیٹی 4350 روپے میں فروخت کی گئی۔ 

مزید پڑھئے: چکن کی قیمتوں میں کمی کو بریک لگ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روزبرائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا جبکہ سرکاری ریٹ 277 روپے مقررہواتھا، چکن کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری تھا تاہم دوبارہ سے چکن کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا اور برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہواتھا،برائلر گوشت کی قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 277 روپے فی کلو مقرر تھی۔

شہریوں کابرائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہناتھا کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ  حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  مزید کم ہو کیونکہ اب بھی سستا پروٹین کافی مہنگا ہے ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔