سابق انچارج کاشانہ ویلفیئر افشان لطیف شوہر سمیت گرفتار

20 Jun, 2021 | 03:53 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: آئی جی آفس کے باہر دوران احتجاج پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ, سابق انچارج کاشانہ ویلفیئر افشان لطیف کو پولیس نے شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف کو انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ نے گرفتار کیا۔ افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید پر 659/20 کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ افشاں لطیف نے آئی جی آفس کے باہر دوران احتجاج ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ رسید کیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا, لیڈی کانسٹیبلز نے خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعدازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کاشانہ ویلفیئر کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر سماجی بہبود پر لاوارث بچیوں کی زبردستی شادی کرانے کا الزام عائد کیا تھا، انکوائری کے بعد خاتون کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا، اس دن سے افشاں لطیف وزیراعظم عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

مزیدخبریں