انسداد ڈینگی مہم ،ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار کے روز بھی متحرک

20 Jun, 2021 | 03:01 PM

Imran Fayyaz

( راؤحسین دلشاد)انسداد ڈینگی مہم ،ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار کے روز بھی متحرک رہے.

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ائیر ایونیو فیز 06 کا دورہ کیا  انہوں نےڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا گیا.اس موقع پر زیر تعمیر عمارت کی بیسمنٹ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جبکہ ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروایا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا.آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں. ٹیمیں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے متحرک ہیں اور بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

عوام الناس انسداد ڈینگی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں. 
 
 
 
 

مزیدخبریں