خواتین کو ہراساں کرنیوالے یوٹیوبر کا نیامضحکہ خیز بیان سامنے آگیا

20 Jun, 2021 | 02:59 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پولیس نے خواتین سے بدتمیزی کرنے والے یو ٹیو بر خان علی کو گرفتارتو کر لیا ہے مگر اب خان علی نے مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے اپنے آپ کو ’اثاثہ‘ قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق خان علی کی پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جس سے لگاکہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں لیکن صبح ہوتے ہی انہوں نے لمبی دلیلوں کے ساتھ خو د کو قو می اثاثہ قرا ر دینے کی وجوہات پیش کرنا شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیساتھ بیہودہ پرینک کی ویڈیوز بنانے والا یوٹیوبرگرفتار

  خان علی نے نجی ٹی وی سے کہا کہ میں نے آج تک کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ لیڈیز ویڈیوز میں مجھے مارتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ پیسے کمانے کیلئے یوٹیوب پر آتے ہیں ، میں پاکستان کا اثاثہ ہوں ، میں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لاتا ہوں ۔اپنے چینل پر لوگوں کے غم بانٹ رہاہوں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو ہراساں کرنیوالے یوٹیوبر نے نیا انکشاف کردیا

خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر خان علی کو چندروز قبل پولیس نے گرفتار کیاتھا، دوران حراست یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے کسی کی دل آزاری نہیں کی، ہمیشہ مثبت پیغام لوگوں کو دیا ہے، انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کے ساتھ نہیں مردوں کے ساتھ پرینک ویؑڈیو بناؤں گا۔

 سوشل میڈیا پرخواتین  کی تذلیل کی پرینگ ویڈیو بنانےوالےمشہور پرینگ سٹار خان علی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں،ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یوٹیوب پر دو چینلز ہیں،دیگر لوگوں کو یوٹیوب پر کمائی کرتا دیکھا کر میں نے بھی یوٹیوبر بننے کا فیصلہ کیا۔ 

’ویلے لوگ‘ نامی یوٹیوب چینل پر چار سالوں کے دوران تین لاکھ سے زائد سبسکرائبر حاصل کیے،پرینک میں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی،جب عورت مارچ میں ’میرا جسم میری مرضی ‘ کی تحریک چلی تو میں نے لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی خواتین کو دوپٹہ دیا جائے،لاہور میں لڑکیوں کو دوپٹے کے بغیر دیکھا تو پرینک کرنے کا آئیڈیا ملا۔ 

مزیدخبریں