(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے والد کے عالمی دن پر اپنے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویریں انہوں نے کچھ ماہ قبل لی تھیں اور سوچا تھا کسی خاص دِن پوسٹ کریں گی۔
حنا خان نے کیپشن میں اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج آپ کو ہم سے بچھڑے دو ماہ ہوبیت گئے ہیؒں، یہ تصاویر ہم نے 7 ماہ قبل لی تھیں اور آپ کو نہیں دیکھنے دی تھیں کیونکہ میری خواہش تھی یہ کسی خاص دن پوسٹ کروں۔اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا انہیں آج شیئر کروں گی، ڈیڈ آپ کو یہ تصاویر دیکھنا چاہیے تھیں۔
والد کی یاد میں حنا کی اس پوسٹ پر کئی معروف شخصیات نے ناصرف کمنٹ کیےبلکہ ان کے لیے دعا بھی کی۔ذہن نشین رہے کہ اداکارہ حنا خان کے والدکا رواں برس 20 اپریل کو دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔دنیا بھر میں آج والد سے محبت کے اظہار کا دِن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنے والد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغامات جاری کر رہے ہیں۔