ماں نے 14 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، وجہ کیا بنی؟

20 Jun, 2021 | 01:54 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: گلہ باؤ خالد والا میں ماں نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ماں نے بیٹی مہک کو بد چلنی کے شبہ پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔

گرجاگھ پولیس نے مقتولہ کی ماں شاہین بی بی کو گرفتار کر لیا ، ملزمہ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کوتوالی کا کہنا ہے ملزمہ کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک اور محلے کے لڑکوں کے ساتھ ناجائز مراسم کا علم ہو گیا تھا۔

 ادھر چکوال کے علاقے  بوچھال کلاں میں سگی بھانجی نے ماموں کو گولی مار کر موت کی گھاٹ اتار دیا، رفیع سکنہ سمبل کل شام بوچھال کلاں میں رہائش پذیر اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر آیا جہاں تلخ کلامی کے نتیجے میں رفیع کی بھانجی نورین نے پستول سے فائر کر کے سگے ماموں کو قتل کر دیا.  پولیس چوکی کے عملے نے موقع واردات پر پہنچ کر قاتلہ بھانجی کو گرفتار کر لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی.

مزیدخبریں