(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ’’ پاووری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دنانیر مبین اب اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اس بار دنا نیر نے اپنی ایک انڈین گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
پاکستانی لڑکی دنا نیر کی یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ چنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اب حال ہی میں پاوری گرل دنا نیر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا "آنکھوں میں تیری عجب سی عجب سے ادائیں ہیں" گا رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ دنا نیر نے پیغام میں لکھا اس ٹرینڈ کو نظر انداز کرنا بہت مشکل تھا، اس لیے اس میں چھلانگ لگا رہی ہوں ، میں جیون ساتھی پر یقین رکھتی ہوں۔
یا درہے کہ ماہ رمضان میں پاوری گرل دنا نیر نےگلوکار عاطف اسلم کی جانب سے جاری کیے گئے کلام 'مصطفیٰ جان رحمت' کو اپنی آواز میں پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، دنانیر کی جانب سے عاجزانہ کلام کو شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت سمیت دیگر شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی۔