(فہد بھٹی) مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے مفتی عزیز الرحمان اور اس کے دوسرے بیٹے کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔مفتی عزیز الرحمان کو لاہور پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا جبکہ اس کے دوسرے بیٹے کو مدرسے سے حراست میں لیا گیا ۔مفتی عزیز الرحمان کا ایک بیٹا مفتی الطاف الرحمن پہلے ہی پولیس حراست میں ہے جسے لکی مروت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مفتی عزیز الرحمان کی چند روز قبل طالب علم کیساتھ نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی۔طالب علم کی مدعیت میں لاہور پولیس نے مدرسے کے طالب سے مبینہ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم صابر شاہ سے زیادتی کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا تھا لیکن تاہم کامیابی نہ ملی تھی اور ملزم اپنے بیٹوں سمیت فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اکثر اس مدرسے میں ٹھہرتا تھا تاہم اب مفتی عزیز الرحمان کو لاہور پولیس نے میانوالی سے گرفتار کر لیا ہے۔ کاہنہ سے مفتی عزیز الرحمان کا دوسر ا بیٹابھی گرفتار کرلیا گیا، عتیق الرحمان کو مدرسے سےحراست میں لیا گیا۔