آخر کب تک؟ ایک اورموٹر سائیکل سوار شہری کے  گلے پر ڈور پھرگئی

20 Jun, 2021 | 09:37 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:پتنگ بازی کیخلاف پولیس کی کارروائیوں کے باوجود ڈور پھرنے کے واقعات کم نہ ہو سکے ۔ اسلامپورہ کے علاقے میں ایک اور ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری  گلے پر ڈور پھرگئی۔

ڈور پھرنے کا واقعہ تاج کمپنی پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار طاہر نامی شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی، واقعہ منظر عام پر آیا تو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی حسن جہانگیر سے رپورٹ طلب کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق سےافسوسناک واقعے میں طاہر نامی شہری  زخمی ہو گیا ۔زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

  خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ماڈل ٹاؤن کی حدود میں بھی ڈور پھرنے سے 21 سالہ شہری عدنان زخمی ہوگیا تھا ۔ ماڈل ٹاؤن کارہائشی عدنان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی،ریسکیو 1122 نے زخمی شہری کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا تھا ساتھ ہی  کہا تھا کہ ڈور پھرنےکےواقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے لیکن شہر کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جوں کا توں جاری ہے اور قاتل ڈور سے شہری زخمی ہوتے رہتے ہیں۔

مزیدخبریں