خوبرو بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے ویکسین لگوانے کے سوال پر مداح کو کیاجواب دیا؟

20 Jun, 2021 | 08:42 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)دنیابھر میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سٹارز بھی ویکسی نیشن کرا رہے ہیں۔ حال ہی میں ویکسین لگوانے والی  بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے مداح کو ویکسین لگوانے سے متعلق سوال پر لاجواب کردیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لارا دتہ  کا مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن جاری تھا۔ اسی دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کورونا وائرس ویکسین نہیں لگوائی؟ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ میں نے کورونا وائرس ویکسین لگوالی ہے۔ 

 ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ کیونکہ میں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تو آپ کو لگا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

 واضح رہے کہ لارا دتہ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ہیں اور اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں ماضی میں لارا نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دل کی باتیں سننے سے پرہیز کرتی ہے اور دماغ کے ساتھ چلتی ہے۔ اپنے کھانے کی مقدار دیکھنا اس کے روزمرہ کے کھانے کی منصوبہ بندی میں سے ایک ہے۔ ایک سبزی خور شخص ہونے کے ناطے ، وہ فطرت کی پیش کشوں جیسے تازہ پھل ، سبزیاں پر قائم رہتی ہے۔ وہ ناشتہ کو دن کے دوپہر کے کھانے کا دوسرا کھانا اور رات کے کھانے میں کم ترجیح پانے کے لئے ایک اہم کھانا قرار دیتی ہیں۔لارا دتہ نے اپنی یوگا کی ضرورت  سے متعلق بھی بتا چکی ہیں کہ وہ یوگا کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

مزیدخبریں