کینسر میں مبتلا نادیہ جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

20 Jun, 2020 | 10:59 PM

Malik Sultan Awan

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی ) چھاتی کے سرطان میں مبتلا معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو تین دن قبل جسم میں کسی وائرس کی موجودگی کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

نادیہ جمیل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے جسم میں کوئی وائرس موجود ہے اور ڈاکٹرز کو امید ہے کہ وہ کورونا نہیں ہوگا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں متلی جیسی کیفیت ہے، انہوں نے کئی گھنٹوں سے کھانا نہیں کھایا، ان کی ٹانگوں میں درد بھی ہے۔ ہسپتال میں داخل کیے جانےکے بعد نادیہ جمیل کو کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ خوشقسمتی سے منفی آگیا۔

نادیہ جمیل نے اپنی دوسری انسٹاگرام پوسٹ میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے پر شکرانے ادا کیے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب ان کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ بھی نارمل ہی آئے گا۔نادیہ جمیل رواں برس اپریل سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور وہاں ان کے بریسٹ کینسر کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چار روز میں 2 بار علاج کے لیے ہسپتال جا چکی ہیں۔ انہوں نے تین اپریل کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ ’ان میں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے۔

مزیدخبریں