سونے کی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کردی

20 Jun, 2020 | 05:53 PM

Malik Sultan Awan

(شہزاد خان ابدالی) متوسط طبقہ اب سونے کو بھول جائے، سونے کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے پرانے ریکارڈ پاش پاش کرڈالے، رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک ہفتہ بھر کے دوران سونا مجموعی طور پر3500 مہنگا ہوا ۔شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار پانچ روپے فی تولہ پر پہنچ گی۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کردی۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سونا 3500 روپے مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گیئں۔ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 101500 روپے کا ہوگیا اور بایئس قیراط فی تولہ سونا 93041 روپے کا ہوگیا۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن طاہر محمود بھٹی نے کہا کہ مقامی سطح پر ڈالر اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوا۔
رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر پورے ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں فی اونس سونے کی قیمت 1742 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ زرگرز نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن ہے سونے کی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے خواتین کا کہنا ہے کہ اب سونے کی بجائے مصنوعی زیورات پر گزارا کرنا پڑے گا، سونا ان کی بساط سے قدرے باہر ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں