سیس ایپلی کیشن ہیک، لاکھوں طلباء اور اساتذہ کا ڈیٹا چوری!!

20 Jun, 2020 | 04:56 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیس ایپلی کیشن ہیک کرلی گئی سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے چار لاکھ اساتذہ اور ڈیڑھ لاکھ طلباء کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سیس ایپلی کیشن ہیک کرلی گئی ہے۔سیس ایپ ہیک ہونے کے بعد گوگل پلے سٹورسے بھی غائب کردی گئی ہے۔سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے چار لاکھ اساتذہ اور ڈیڑھ کروڑ طلباء کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سیس ایپلی کیشن پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کرکے دی تھی۔

سیس ایپلی کیشن ہیک ہونے سے اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا سکیورٹی سسٹم انہتائی ناقص ہے،سیس ایپ کے ہیک ہونے سے محکمہ کا سارا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سیس ایپلی کیشن کے ہیک ہونے کے معاملہ پر پی آئی ٹی بی سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

 خیال رہے اس سے قبل سکول ایجوکیشن نےتبادلوں کے لئےموصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی،تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان ختم کرنےکیلئےاتھارٹی آفس میں اساتذہ کوبلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔

 سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی، دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔

مزیدخبریں