چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری ہاؤسنگ کیخلاف کارروائی ملتوی

20 Jun, 2020 | 04:41 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہاؤسنگ کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کےلیے22 جون کو سماعت مقررکردی گئی،عدالت نےدونوں افسران کودئیےگئے شوکاز نوٹس کےجواب سمیت پیش ہونےکاحکم دے رکھا ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےسنگل  بینچ میں پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کےافسرملک محمد نواز کی درخواست 22 جون سماعت کے لیےمقرر کی گئی ہے،گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہاوسنگ کوتوہین عدالت کی کارروائی کے لیےسات روزمیں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانےکاحکم دیا تھا،درخواست گزار نےموقف اختیار کررکھا ہےکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں گریڈ 18 میں ایگزیکٹو انجنیئر ہے۔

درخواست گزارکےخلاف مقدمہ درج ہونے کوجوازبناکراسےگریڈ 19 میں ترقی نہیں دی جارہی،درخواست گزار کےخلاف ایف آئی آر خارج ہوگئی لیکن پھر بھی ترقی نہیں دی جارہی،ڈیپاٹمنٹل پرموشن بورڈ کےاجلاس میں ترقی کا جائزہ لینے کےلیےچیف سیکرٹری کو درخواست دی،شنوائی نہ ہونے پرلاہور یائیکورٹ سےرجوع کیا،عدالت نےچیف سیکرٹری کودرخواستگزار کے معاملے پرڈی پی سی میں جائزہ لینےکاحکم دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود ڈییارٹمنٹل پرموشن بورڈ میں اس کی ترقی کا جائزہ نہیں لیا جارہا،درخواست گزار نےاستدعا کررکھی ہےکہ عدالتی حکم عدولی پرچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر ذمہ داروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،گزشتہ سماعت پرپنجاب حکومت کا لاء افسر تسلی بخش جواب نہ دےسکا تھا،جس پرعدالت نےچیف سیکرٹری کوشوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں