(اکمل سومرو) کینئرڈ کالج نے 25 مضامین میں آن لائن داخلوں کا اعلان کر دیا، آن لائن شارٹ کورسز کیلئے 15 ہزار روپے فیس مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کینئرڈ کالج لاہور میں 25 مضامین میں آن لائن داخلوں کا اعلان کیا گیا،25 مضامین میں داخلے کی فیس 15 ہزار مقرر کی گئی، کینئرڈ کالج میں آن لائن کورس کا دورانیہ 2 مہینے پر مشتمل ہوگا،گرافکڈیزائن، ٹی وی پروڈکشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فوڈ سائنس کے کورسز شامل ہیں،یوگا، ایمویشنل انٹیلی جنس، فوٹو گرافی، ٹیکسٹائل ڈیزائن، اپلائیڈ سائیکالوجی کے کورس شامل ہیں۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن نےتبادلوں کے لئےموصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی،تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان ختم کرنےکیلئےاتھارٹی آفس میں اساتذہ کوبلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن کوتبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی۔
تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی،دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔ڈی پی آئی سکینڈری کےمطابق دستاویزات کی تصدیق صرف تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کی جائےگی،اتھارٹی آفس میں اساتذہ کےدستاویزات کی تصدیق کےوقت کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائےگا،تصدیق کے بعد تمام سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے،دستاویزات میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سی او اوز ذمہ دار ہونگے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خوف وہراس پھیلادیا ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے پی ایس ڈی ایف نے مختصر آن لائن کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا،اس مختصر کورس کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس سے ہر شخص مستفید ہو سکتا ہے اور موذی مرض سے متعلق معلومات حاصل کرسکے گا، آن لائن مائیکرو لرننگ پلیٹ فارم ' جی ناؤ بی' کے تعاون سے شروع کیا جانے والا یہ کورس مفت ہے جس کی کوئی فیس نہیں ادا کرنی پڑے گی۔