تبادلے کیلئےکالجزاساتذہ پر بڑی شرط عائد کردی گئی

20 Jun, 2020 | 03:41 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو) محکمہ ہائرایجوکیشن نےسرکاری کالجوں کےاساتذہ پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں کوائف کےاندراج کی شرط عائد کردی، کوائف کےاندراج کیلئے26 جون تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کےسسٹم میں آن لائن ڈیٹا درج نہ کرنےوالےاساتذہ تبادلوں کےاہل نہیں ہوں گے،اس ضمن میں محکمےکی جانب سے صوبے بھرکےسرکاری کالجوں کےاساتذہ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں،محکمےنےاساتذہ کو کوائف کے اندراج کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی ہے،کالجوں کےاساتذہ 26 جون تک اپنے کوائف محکمہ کےسسٹم میں درج کرسکتےہیں۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کوائف جمع کرنےکےبعد اساتذہ کے تبادلوں کےکیسز کی جانچ پڑتال کرے گا، محکمہ ہائرایجوکیشن نےمستقبل میں تمام تبادلوں کوآن لائن کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے،اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوای ٹرانسفر کیلئے موبائل ایپ بنانےکا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سکول ایجوکیشن نےتبادلوں کے لئےموصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق شروع کردی،تبادلوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کےامکان ختم کرنےکیلئےاتھارٹی آفس میں اساتذہ کوبلا کران کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔تبادلوں کے لئےآن لائن موصول ہونے والی درخواستوں کے لئےاساتذہ کا آئی ڈی کارڈ نمبر،نکاح نامہ، ڈومیسائل ،معذوری،اسامی،اپوائٹمنٹ لیٹر،پےسلپ،ترقی کے آرڈر اورجوائنگ لیٹر کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق اساتذہ کواتھارٹی آفس میں بلوا کر کرائی جائےگی،دستاویزات کی تصدیق دیئےگئےٹائم فریم کے مطابق کی جائے گی۔

ڈی پی آئی سکینڈری کےمطابق دستاویزات کی تصدیق صرف تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کی جائےگی،اتھارٹی آفس میں اساتذہ کےدستاویزات کی تصدیق کےوقت کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جائےگا،تصدیق کے بعد تمام سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ کریں گے،دستاویزات میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سی او اوز ذمہ دار ہونگے۔

مزیدخبریں