ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں نےاکبری منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا

تاجروں نےاکبری منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےاکبری منڈی کےتاجروں نےہفتےمیں دو روز ازخود منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اکبری منڈی کےتاجروں نےہفتےمیں دو روز ازخود منڈی بند کرنے کا اعلان کردیا۔شہرمیں کورونا وائرس کے بڑھتےہوئےوار تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس پر صورت حال سنگین ہے، تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اکبری منڈی کے تاجروں نے متفقہ طور پرہفتے اور اتوار کومنڈی بند کرنےکا فیصلہ کرلیا،فیصلے پر عملدرآمد آج سےشروع کردیا ہے۔
اکبری منڈی کے صدر اظہراقبال اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق اکبری منڈی کو ہفتہ وارسات دن کام کی اجازت ہے،لیکن تاجروں نے دو دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے،یہ فیصلہ اکبری منڈی کے تاجروں اورصارفین کےتحفظ کیلئےکیا گیا ہے۔ اکبری منڈی بورڈ کےسرکلرکےمطابق جو ممبران فیصلے کی خلاف ورزی کریں گےانکو 25 ہزار روپےکا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 153افرادجان کی بازی ہارگئے۔ہلاکتوں کی تعداد 3382 تک پہنچ گئی۔24 گھنٹوں میں 6ہزار604نئے کیس بھی سامنے آگئے۔۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹّوں میں مزید 6 ہزار 604 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے153 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد3382 ہوگئی اب تک کرونا سے متاثرہ 63 ہزار 504 افراد صحت یاب بھی ہوچکےہیں، کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 65 ہزار 163 ہیں،،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد64 ہزار 216 جبکہ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد20 ہزار 790 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 1166 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق کےبعد مجموعی تعداد 33ہزار90 ہوگئی،شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 512 ہو گئی،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2ہزار538نئےکیسز سامنے آنے پر مجموعی تعداد 64 ہزار216 ہوگئی،صوبے میں کورونا وائرس سے82مزید اموات ہو نے کے بعد تعداد1ہزار347 ہوچکی ہے،اب تک 4لاکھ70ہزار83ٹیسٹ کیےجا چکےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer