جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا،مریضوں میں خوف وہراس

20 Jun, 2020 | 12:52 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان)لاہور کا جناح ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔مریض کوآکسیجن نہ ملنے پرلواحقین اورانتظامیہ میں جھگڑا ہوگیا۔لڑائی میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور جناح ہسپتال میں لڑائی کا سماں باندھ گیا، آکسیجن نہ ملنے پر مریض کے کواحقین نے انتظامیہ پر چڑھائی کردی، جناح ہسپتال میں موجود دیگر مریض اور ان کے ورثا بھی گھبرا گئے، لڑائی میں  ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔لڑائی ایم ایس جناح ہسپتال کے دفتر کے باہر ہوئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جناح ہسپتال میں لڑائی کی سٹی 42نیوز کو موصول ہوگئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ اور لواحقین میں ڈنڈوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہو رہا ہے۔ کورونا کے باعث ہسپتالوں کوآکسیجن اوروینٹی لیٹرزکی شدید کمی کاسامناہے۔

واضح رہے کہ  جناح ہسپتال میں دو انجیو سوٹس میں سے ایک شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر  رہی جس کی  وجہ سےانتظامی غفلت سے سہولیات کا فقدان ہے جس سے علاج معالجہ کی فراہمی تعطل کا شکار رہا۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  سے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان سر اٹھانے لگا ہے، کورونا کے مرٰیضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 153افرادجان کی بازی ہارگئے۔ہلاکتوں کی تعداد 3382 تک پہنچ گئی۔24 گھنٹوں میں 6ہزار604نئے کیس بھی سامنے آگئے۔۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹّوں میں مزید 6 ہزار 604 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے153 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد3382 ہوگئی اب تک کرونا سے متاثرہ 63 ہزار 504 افراد صحت یاب بھی ہوچکےہیں، کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 65 ہزار 163 ہیں،،پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد64 ہزار 216 جبکہ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد20 ہزار 790 تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں9 ہزار 162 اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 10ہزار 279ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 253 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 803 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں