ملتان روڈ (زین مدنی ) لازوال گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کی10ویں برسی منائی جائے گی، خواجہ پرویز28 دسمبر 1932ء کو پیدا ہوئے اور 21 جون 2011ء میں وفات پاگئے۔
خواجہ پرویز ایک مایہ ناز پاکستانی فلمی نغمہ ساز غنائی شاعر اور نغمہ نگار تھے جنہوں نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلموں کے لیے موسیقی دی۔ ان کا پیشہ ورانہ کیریئر 40 سال پر محیط ہے۔ خواجہ پرویز کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویزان کا تخلص تھا، وہ 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا، بعدازاں گیت نگاری کی طرف آگئے اور ان کو فلمی شاعر کے طور پر حقیقی پہچان ان کے 1964ء میں لکھے گئے نغمے ’’تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں‘‘ سے ملی۔
خواجہ پرویز نے 10 ہزار سے زائد فلمی نغمے تحریر کیے،مسرت نذیر کے شادی بیاہ کے گیتوں کی معروف البم کے نغمے بھی خواجہ پرویز نے ہی تحریر کیے تھے جبکہ استاد نصرت فتح علی خان نے بھی خواجہ پرویز کے کئی مقبول نغمے گائے جن میں اکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مار دا بھی شامل ہے۔
خواجہ پرویز کے مقبول گیت:
تم ہی ہو محبوب میرے
میری چیچی دا چھلا ماہی لا لیا
سن وے بلوری اکھ والیا
دل وی دھک دھک پائے دھمالاں
وے سب توں سوہنیا, ہائے وے من موہنیا
اکھ لڑی بدو بدی, موقع ملے کدی کدی
نشیاں نے ساڑیا
پیار بھرے دو شرمیلے نین
میری ویل دی قمیص اج پاٹ گئی اے
یہی ہے پیارے زندگی, کبھی ہیں غم کبھی خوشی
جے میں ہوندی ڈھولنا سونے دی تویتڑی
ماہی آوے گا میں پھلاں نال دھرتی سجاواں گی
میرا لونگ گواچا
سانوں اک پل چین نہ آوے سجناں تیرے بنا
اکھیاں اڈیکدیاں
خواجہ پرویز 21 جون 2011 کی شام اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔