شوبز ستاروں کانامور کمپیئر، شاعر طار ق عزیزکو خراج عقیدت

20 Jun, 2020 | 12:29 PM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور کمپیئر، اداکار، شاعر، رائٹر طار ق عزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔   فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ، جاوید شیخ، غلام محی الدین، ، شہزاد رضا، مصطفی قریشی، بشری انصاری، صبا پرویز، ثمینہ احمد، احسن خان سمیت دیگر نے طارق عزیز کی فنی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

  فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ، جاوید شیخ، غلام محی الدین، ، شہزاد رضا، مصطفی قریشی، بشری انصاری، صبا پرویز، ثمینہ احمد، احسن خان سمیت دیگر نے طارق عزیز کی فنی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنی پوری زندگی صرف پی ٹی وی کے لئے وقف کر دی ۔

انہوں نے فن و ادب کی جو خدمت کی ہے انہیں کسی بھی طور پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ طارق عزیز حقیقی معنوں میں پاکستان کا سرمایہ تھے اوران کے جانے سے فنون لطیفہ کا ایک باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے۔  اوران کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی کوئز شو کا چار دہائیوں سے  زائد تک ٹی وی پر پیش کیا جانا اور دیکھنے والوں میں اس کی مقبولیت بر قرار رہنا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

پاکستانی معروف ماڈل اداکارہ و ٹی وی میزبان ماہ نور کا طارق عزیز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ طارق عزیز جسے ٹی وی میزبان مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کا نام آتے ہی طارق عزیز یاد آئے گا، طارق عزیز پاکستان کا ایک ایسا نام تھا جسے مدتوں بعد بھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  طارق عزیز کی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ وہ اپنے دور کی ایک نامور شخصیت اور ٹیلی ویژن پر تفریحی پروگرام (ٹی وی گیم شو) کے موجد تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

 

مزیدخبریں