( زین مدنی ) اداکارہ و ماڈل پریسہ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں، شادی قریبی دوست سے لاہور میں ہی سرانجام پائی۔
ٹی وی فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ پریسہ نے لاہور کے تاجر حسیب سے شادی کر لی ہے، شادی لاہور کے علاقے گلشن راوی میں سرانجام پائی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
پریسہ کا کہنا تھا کہ شادی کبھی نہ کبھی تو کرنی تھی اور ایسے دوست سے شادی کی ہے جو ان کو اور شوبز کی زندگی کو سمجھتا ہے۔ علاوہ ازیں پریسہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبز میں کام جاری رکھیں گی۔